What is Ash Wednesday
-
1. مسیحی دُنیا میں لینٹ سیزن کا پہلا دن راکھ کا بدھ کہلاتا ہے جس میں مختلف کلیسیائیں اپنے اپنے دستور کے مطابق راکھ لے کر اپنے ماتھوں پر لگاتے یا صلیب کا نشان بناتے ہیں۔
2. لینٹ سیزن کا آغازہمیشہ بدھ کے دن ہی ہوتا ہے اسلئے کبھی ’’راکھ کا جمعرات‘‘ یا ’’راکھ کا جمعہ‘‘ نہیں ہوتا۔
3. بائبل مقدس میں راکھ کے بدھ کا کوئی ذکر نہیں البتہ دکھوں اور روزے کی حالت میں کئی مقامات پر راکھ لگانے یا راکھ میں بیٹھنے کا ذکر ضرور موجود ہے۔
راکھ کا بائبل مقدس میں ذکر
ہم سب خاک اور راکھ ہیں : راکھ کے بدھ کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ ہم سب خاک اور راکھ ہیں۔
پیدائش ۱۸: ۲۷’’تب ابرہام نے جواب دیا اور کہا کہ دیکھئے! میں نے خداوند سے بات کرنے کی جرأت کی اگرچہ میں خاک اور راکھ ہوں‘‘۔
اگرچہ بائبل مقدس میں راکھ کے بدھ کا ذکر تو نہیں ملتا البتہ پرانے عہد نامہ کے چند مقامات پر ایسے لوگوں کا ذکر ضرور کیا گیا ہے جو خاک یا راکھ کو توبہ یا ماتم کی علامت کے طور پر استعمال کرتے تھے:ایوب ۳۰: ۱۹’’اس نے مجھے کیچڑ میں دھکیل دیا ہے۔ میں خاک اور راکھ کی مانند ہو گیا ہوں‘‘۔
راکھ پر بیٹھے یا سر پر راکھ ڈالنے کا ذکر: :
(۱) آستر ملکہ کے زمانے میں مردکی نے اپنے سر پر راکھ ڈالی۔
(۲) آستر ملکہ کی قوم سے تعلق رکھنے والے تمام یہودیوں نے بھی تین دن کا روزہ رکھا اور ٹاٹ پہن کر راکھ میں بیٹھ گئے۔آستر ۴: ۱’’جب مردکی کو وہ سب جو کیا گیا تھا معلوم ہوا تو مردکی نے اپنے کپڑے پھاڑے اور ٹاٹ پہنے اور سر پر راکھ ڈال کر شہر کے بیچ میں چلا گیا اور بلند اور پردرد آواز سے چلانے لگا‘‘۔
(۳) ایوب ۲: ۸ میں ایوب کے بارے میں لکھا ہے کہ جب اس کے جسم پر پھوڑے نکل آئے تو
(۴) راکھ اور روزہ: یسعیاہ نبی نے ۵۸: ۵ آیت میں خداوند کی نظر میں مقبول روزے کی تعلیم دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’وہ اپنے کو کھجانے کے لئے ایک ٹھیکرا لے کر راکھ پر بیٹھ گیا‘‘۔
(۵) دانی ایل نبی نے بھی ٹاٹ پہنا اور راکھ پر بیٹھا۔ دانی ایل ۹: ۳ میں یوں لکھاہے کہ’’کیا یہ وہ روزہ ہے جو مجھ کو پسند ہے؟ ایسا دن کہ اس میں آدمی اپنی جان کو دکھ دے اور اپنے سر کو جھاؤ کی طرح جھکائے اور اپنے نیچے ٹاٹ اور راکھ بچھائے؟ کیا تو اس کو روزہ اور ایسا دن کہے گا جو خداوند کا مقبول ہو؟‘‘
(۶) نینوہ کے لوگ ٹاٹ اوڑھ کر خاک میں بیٹھے گئے اور روزہ رکھ کر توبہ کی۔ (یوناہ ۳: ۶) میں یوں لکھا ہے کہ’’میں نے خداوند خدا کی طرف رخ کیا اور میں منت اور مناجات کر کے اور روزہ رکھ کر اور ٹاٹ اوڑھ کر اور راکھ پر بیٹھ کر اس کا طالب ہوا‘‘۔
’’اور یہ خبر نینوہ کے بادشاہ کو پہنچی اور وہ اپنے تخت پر سے اٹھا اور بادشاہی لباس کو اتار ڈالا اور ٹاٹ اوڑھ کر راکھ پر بیٹھ گیا‘‘۔
راکھ کی تین چیزوں میں تبدیلی
۱۔ راکھ کی سہرے میں تبدیلی:راکھ کے بارے میں سب سے خوبصورت آیت راکھ کے بارے میں یسعیاہ کی کتاب میں درج ہے جو یسعیاہ ۶۱: ۳ آیت میں لکھی ہے جہاں خداوند یسوع مسیح کی آمد کے بارے میں لکھا ہے کہ خداوند کی روح مجھ پر ہے ۔۔۔ تین آیت میں لکھا ہے کہ ’’صیون کے غم زدوں کے لئے یہ مقرر کر دوں کہ ان کو راکھ کے بدلے
’’صیون کے غم زدوں کے لئے یہ مقرر کر دوں کہ ان کو راکھ کے بدلے سہرا اور ماتم کی جگہ خوشی کا روغن اور اداسی کے بدلے ستائش کا خلعت بخشوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خداوند کے لگائے ہوئے کہلائیں کہ اس کا جلال ظاہر ہو‘‘۔
خداوند یسوع کی تعلیم
۲۔ راکھ سے تیل میں تبدیلی۔ [اِس لئے ہم اپنے چرچ میں راکھ کی بجائے اپنی کلیسیا کو تیل سے مسح کرتے ہیں۔ ]متی ۶: ۱۶۔۱۸’’اور جب تم روزہ رکھو تو ریاکاروں کی طرح اپنی صورت اداس نہ بناؤ کیونکہ وہ اپنا منہ بگاڑتے ہیں تاکہ لوگ ان کو روزہ دار جانیں۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ وہ اپنا اجر پا چکے۔ بلکہ جب تو روزہ رکھے تو اپنے سر میں تیل ڈال اور منہ دھو۔ تاکہ آدمی نہیں بلکہ تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھے روزہ دار جانے۔ اس صورت میں تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھے بدلہ دے گا‘‘۔
پولس رسول کی تعلیم
راکھ سے یسوع کے خون میں تبدیلیعبرانیوں ۹: ۱۳۔۱۴، ۲۲’’کیونکہ جب بکروں اور بَیلوں کے خُون اور گائے کی راکھ ناپاکوں پر چھڑکے جانے سے ظاہِری پاکِیزگی حاصِل ہوتی ہے۔ تو مسِیح کا خُون جِس نے اپنے آپ کو ازلی رُوح کے وسِیلہ سے خُدا کے سامنے بے عَیب قُربان کر دِیا تُمہارے دِلوں کو مُردہ کاموں سے کِیُوں نہ پاک کرے گا تاکہ زِندہ خُدا کی عِبادت کریں۔ اور تقریباً سب چِیزیں شَرِیعَت کے مُطابِق خُون سے پاک کی جاتی ہیں اور بغَیر خُون بہائے مُعافی نہِیں ہوتی‘‘۔