مغروری کیا ہے ازروئے بائبل؟

خاکساری کے بارے میں مزید سیکھنے سے پہلے آئیے اِس کے اُلٹ عنصر کو دیکھیں جس سے ہمیں خاکساری کو سمجھنے میں زیادہ آسانی رہے گی۔
  1. غرور کا مطلب یہ کہنا یا سوچنا ہے کہ ’’میں دوسرے انسانوں سے بہتر ہوں‘‘ یعنی دوسروں کو حقیر جاننا۔
  2. غرور کرنے والا شخص مغرور کہلاتا ہے۔
  3. غرور تکبر پیدا کرتا ہے اور تکبر گناہ ہے۔
  4. ہم دوسرے گناہوں کو تو گناہ سمجھتے ہیں مگر غرور اور بے جا فخر کو گناہ نہیں سمجھتے۔
  5. غرور دنیا کے سات بڑے گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔باقی چھ گناہ: حسد، غصہ، کاہلی، لالچ، بسیار خوری اور ہوس۔اِن کا بھی حوالہ موجو دہے امثال ۶: ۱۶۔ ۱۷ میں۔
    ’’چھ چیزیں ہیں جن سے خداوند کو نفرت ہے بلکہ سات ہیں جن سے اسے کراہیت ہے:
    1. اونچی آنکھیں،
    2. جھوٹی زبان،
    3. بے گناہ کا خون بہانے والے ہاتھ،
    4. برے منصوبے باندھنے والا دل،
    5. شرارت کے لئے تیز رو پاؤں،
    6. جھوٹا گواہ جو دروغ گوئی کرتا ہے،
    7. اور جو بھائیوں میں نفاق ڈالتا ہے۔‘‘
  6. مغروری اخیر زمانے کی ایک نشانی ہے جیسے ۲۔ تیمتھیس ۳: ۲ میں لکھا ہے:
    ’’کیونکہ آدمی خود غرض، زر دوست، شیخی باز، مغرور، بد گو، ماں باپ کے نافرمان، ناشکر، ناپاک۔۔۔ ہوں گے‘‘۔
  7. تکبر اور غرور کے بارے میں امثال کی کتاب کیا بتاتی ہے
    امثال ۱۶: ۱۸۔ ’’ہلاکت سے پہلے تکبر اور زوال سے پہلے خود بینی ہے‘‘۔

    امثال ۱۱: ۲۔ ’’تکبر کے ہمراہ رسوائی آتی ہے‘‘۔

    امثال ۲۹: ۲۳۔ ’’آدمی کا غرور اس کو پست کرے گا لیکن جو دل سے فروتن ہے عزت حاصل کرے گا‘‘۔

    امثال ۱۵: ۲۵۔ ’’خداوند مغروروں کا گھر ڈھا دیتا ہے پر وہ بیوہ کے سوانے کو قائم کرتا ہے۔‘‘

    امثال ۱۶: ۵۔ ’’ہر ایک سے جس کے دل میں غرور ہے خداوند کو نفرت ہے۔ یقیناً وہ بے سزا نہ چھوٹے گا۔‘‘