اختتامی کلمات
خُدا جیسے بڑے موضوع پر بات کرنے کے بعد مَیں چاہتا ہوں کہ ہم اپنی گفتگو کا اختتام اپنے یا کسی اَور انسان کے نظریات یا خیالات پر کرنے کی بجائے بائبل مقدس کے اِسی حوالے سے تین اہم حوالوں پر کریں :
- زبور ۶۷: ۱۔ ۴۔ خُدا ہم پر رحم کرے اور ہمکو برکت بخشے اور اپنے چہرے کو ہم پر جلوہ گر فرمائے۔ تاکہ تیری راہ زمین پر ظاہر ہو جائے اور تیری نجات سب قُوموں پر۔ اَے خُدا لوگ تیری تعریف کریں۔ سب لوگ تیری تعریف کریں۔ اُمتیں خُوش ہوں اور خُوشی سے للکاریں کیونکہ تو راستی سے لوگوں کی عدالت کرے گا اور زمین کی اُمتوں ہر حکومت کرے گا۔ اَے خُدا! لوگ تیری تعریف کریں۔ سب لوگ تیری تعریف کریں۔ زمین نے اپنی پیداوار دے دی۔ خُدا یعنی ہمارا خُدا ہم کو برکت دے گا۔ 7 خُدا ہم کو برکت دے گا اور زمین کی انتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانیں گے۔
- اعمال ۱۴: ۱۵۔ ۱۷۔ ہم بھی تُمہارے ہم طبِیعت اِنسان ہیں اور تُمہیں خُوشخَبری سُناتے ہیں تاکہ اِن باطِل چِیزوں سے کِنارہ کر کے اُس زِندہ خُدا کی طرف پھِرو جِس نے آسمان اور زمِین اور سُمندر اور جو کُچھ اُن میں ہے پَیدا کِیا اُس نے اگلے زمانہ میں سب قَوموں کو اپنی راہ چلنے دِیا۔ تَو بھی اُس نے اپنے آپ کو بے گواہ نہ چھوڑا۔ چُنانچہ اُس نے مِہربانیاں کِیں اور آسمان سے تُمہارے لِئے پانی برسایا اور بڑی بڑی پَیداوار کے مَوسم عطا کِے اور تُمہارے دِلوں کو خُوراک اور خُوشی سے بھر دِیا۔
- مکاشفہ ۲۱: ۳۔ ۴۔ پِھر مَیں نے تخت میں سے کِسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا کہ دیکھ خُدا کا خَیمہ آدمِیوں کے درمِیان ہے اور وہ اُن کے ساتھ سکُونت کرے گا اور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اور خُدا آپ اُن کے ساتھ رہے گا اور اُن کا خُدا ہو گا۔
مسیح میں آپکا خیر اندیش
اسٹیفن رضاؔ
واٹس ایپ نمبر:
اسٹیفن رضاؔ
واٹس ایپ نمبر:
(+92-333-8684282)
(Message Only)