۱۱۔ سائنس اور خدا

سائنسدانوں کی مثال: ’’مٹی اپنی اپنی !‘‘ مجھے یاد ہے کہ نوے کی دہائی کے اواخر میں انسانی کلوننگ کے طریقے کی سائنسی دریافت نے دُنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا مگر پھر اِسے ممکنہ اخلاقی و انسانی خطرات کے پیشِ نظر بہت جلد بین (ban) کر دیا گیا۔ تب یہ کہانی بہت مشہور ہوئی تھی کہ انسانی کلوننگ میں کامیاب ہونے پر کچھ سائنسدانوں نے خُدا کو باقاعدہ طور پر للکارتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اے خُدا ، اب ہمیں تیری کوئی ضرورت نہیں رہی کیونکہ اب سے ہم انسان بھی خود بنا لیا کریں گے۔‘‘ روایت ہے کہ خُدا نے مداخلت کرتے ہوئے اُن کے چیلنج کا جواب دیا اور کہا ’’چلو بنا کر دکھاؤ مجھے خود ساختہ انسان‘‘۔ تو سائنسدانوں نے کہا ابھی لیجئے۔ اِس کے بعد اُنہوں نے کسی مُردہ انسان میں سے ایک عدد نسبہ یعنی جین (gene) کو نکالا اور دوسرا انسان بنانے لگے تو خُدا نے آواز دے کر اُنہیں روک دیا اور کہا، ’’ناں ناں، مٹی اپنی اپنی !‘‘

یہاں اِس موضوع پر اتنی سی بات کافی ہے کیونکہ یہ بذاتِ خود ایک وسیع مضمون ہے جس پر ہم تفصیلی بحث کسی اور ویڈیو میں کریں گے۔