۱۰۔ خدا کے نام

عبرانی نام۔ خُدا کے کتنے نام ہیں بائبل مقدس میں۔ یہوواہ نام کی شروعات اور مطلب۔ یہوواہ – اُردُو ترجمہ خداوند ہے۔ خُداوند خُدا "مَیں ہوں" مطلب ابدی اور واجب الوجود خُدا (خروج 3باب 13، 14آیات)
پیدائش ۴: ۲۶۔ اور سیّت کے ہاں بھی ایک بیٹا پیدا ہُوا جِسکا نام اُس نے اؔنُوس رکھاّ۔ اُس وقت سے لوگ یہوؔواہ کا نام لیکر دُعا کرنے لگے۔
یہوواہ یری۔ خداوند مہیا کرے گا۔
پیدائش ۲۲: ۱۴۔ اور ابرؔہام نے اُس مقام کا نام یہوؔواہ یری رکھا چنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ خُداوند کے پہاڑ پر مُہیا کیا جائیگا۔
یہوواہ نسی۔ خداوند میرا جھنڈا ہے۔
خروج ۱۷: ۱۵۔ اور مُوسیٰ نے ایک قُربانگاہ بنائی اور اُس کا نام یہواہ نِسّی رکھا ۔
یہوواہ سلوم۔ خداوند سلامتی ہے۔
قضاۃ ۶: ۲۴۔ تب جدعون نے وہاں خداوند کے لئے مذبح بنایااور اس کا نام یہواہ سلوم رکھا اور ابیعزریوں کے عفرہ میں آج تک موجود ہے۔
یہوواہ صدقنو۔ خداوند ہماری صداقت۔
یرمیاہ ۲۳: ۶۔ اُسکے ایام میں یہوؔ داہ نجات پائیگا اور اِسرؔ ائیل سلامتی سے سُکونت کریگا ور اُسکا نام یہ رکھا جائیگا خداوند ہماری صداقت ۔
یرمیاہ ۳۳: ۱۶۔ اُن دِنوں میں یہوداہ نجات پائیگا ور یروشلیم سلامتی سے سکونت کریگا اور خداوند ہماری صداقت اُسکا نام ہو گا۔
یہوواہ شما۔ خداوند وہاں ہے،۔
حزقی ایل ۴۸: ۳۵۔ اس کا محیط اٹھارہ ہزار اور شہر کا نام اسی دن سے یہ ہو گا کہ خداوند وہاں ہے۔
یہوواہ سباؤت۔ رب الافواج۔ لشکروں کا خداوند۔
زبور ۲۴: ۱۰۔ یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ لشکروں کاخُداوند۔ وہی جلال کا بادشاہ ہے۔
یسعیاہ ۶: ۳۔ اور ایک نے دوسرے کو پُکارا اورکہا قدوس قدوس قدوس رب الافواج ہے۔ ساری زمین اُسکے جلال سے معمور ہے۔
یہوواہ روعی۔ خداوند میرا چوپان۔
زبور ۲۳: ۱۔ خُداوند میرا چوپان ہے۔ مجھے کمی نہ ہوگی۔
یہوواہ مقدشکم۔ خداوند تمہارا پاک کرنے والا خدا۔
خروج ۳۱: ۱۳۔ مَیں خُداوند تُمہارا پاک کرنے والا ہوں ۔
رب۔ زبور ۱۶: ۲۔ مَیں نے خُداوند سے کہا ہے تُو ہی رب ہے۔ تیرے سِوا میری بھلائی نہیں۔
خروج ۳: ۱۵۔
الوہیم – قادر، الٰہی اور پاک (پیدایش 1باب 1آیت)
ادونائی – خُداوند، مالک ، یہاں پر ایک مالک اور اُس کے خادم یا غلام کے باہمی رشتے کو مدِنظر رکھا جائے تو یہ سمجھنے میں مددگار ہوگا(خروج 4باب10، 13آیات)
ایل ایلیون – اعلیٰ و ارفع، برتر، طاقتور ترین (پیدایش 14باب20آیت)
ایل روئی – بصیر ، قادرِ مطلق جو سب کچھ دیکھتا ہے (پیدایش 16باب13آیت)
ایل شیدائی – خُدائے قادر (پیدایش 17باب1آیت)
ایل اولام – خُداوند خُدایِ ابدی(یسعیاہ 40باب 28آیت)
حیی القیوم ۔ خدا کا ایک نام جو اُس کی ابدیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ دانی ایل ۴: ۳۱؛ ۱۲: ۷۔
خُدا نے موسیٰ کو اپنے دو نام بتائے:
۱۔ مَیں جو ہوں سو ہوں۔
خروج ۳: ۱۴۔ خدا نے موسیٰ سے کہا میں جو ہو ں سو میں ہوں ۔ سو تُو بنی اسرائیل سے یو ں کہنا کہ میں جو ہو ں نے مجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے ۔
۲۔ خداوند خدایِ رحیم اور مہربان
خروج ۳۴: ۶۔ اور خُداوند اُسکے آگے سے یہ پُکارتا ہُوا گُزرا خُداوند خُدای رحیم اور مہربان قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت اور وفا میں غنی ۔