خُدا کا وجود اُس کے کاموں سے ثابت ہوتا ہے۔
خدا مہربان ہے۔
زبور ۱۸: ۳۵۔ تُو نے مجھ کو اپنی نجات کی سِپر بخشی اور تیرے دہنے ہاتھ نے مجھے سنبھالا اور تیری نرمی نے مجھے بزرگ بنایا ہے۔
زبور ۳۴: ۸۔ آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے۔
رومیوں ۲: ۴۔ یا تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہِیں سَمَجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟
خدا کامل ہے۔
متی ۵: ۴۸۔ پَس چاہِیئے کہ تُم کامِل ہو جَیسا تُمہارا آسمانی باپ کامِل ہے۔
خُدا وفادار ہے۔
استثنا ۷: ۹۔ سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا اور اُن پر رحم کرتا ہے۔
خُدا سچا ہے۔
زبور ۱۰۳: ۶۔ خُداوند سب مظلوموں کے لئے صداقت اور عدل کے کام کرتا ہے۔
زبور ۱۲۹: ۴۔ خُداوند صادق ہے۔ اُس نے شریروں کی رسیاں کاٹ ڈالیں۔
۱۔ کرنتھیوں ۱: ۹۔ خُدا سچّا ہے جِس نے تُمہیں اپنے بیٹے ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کی شِراکت کے لِئے بُلایا ہے۔
۱۔ کرنتھیوں ۱۰: ۱۳۔ 13 تُم کِسی اَیسی آزمایش میں نہِیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہِر ہو اور خُدا سَچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زِیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کرے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔
اُس کا کلام سراسر سچائی ہے۔
زبور ۱۱۷: ۲۔ کیونکہ ہم پر اُسکی بڑی شفقت ہے اور خُداوند کی سچّائی ابدی ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔
یوحنا ۱۷: ۱۷۔ اُنہِیں سَچّائی کے وسِیلہ سے مُقدّس کر۔ تیرا کلام سَچّائی ہے۔
خُدا جھوٹ نہیں بولتا۔
۱۔ سموئیل ۱۵: ۲۹۔ اور جو اَؔسرائیل کی قُوّت ہے وہ نہ تو جھوٹبولتا اور نہ پچھتاتا ہے کیونکہ وہ اِنسان نہیں ہے کہ پچھتائے ۔
وہ ہمارا محافظ ہے۔
زبور ۱۸: ۲۔ خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چھُڑانے والا ہے۔ میرا خُدا۔ میری چٹان جس پر میں بھروسا رکھونگا۔ میری سِپر اور میری نجات کا سینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔
زبور ۹۱: ۱۔ ۲۔ جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکونت کریگا۔ میَں خُداوند کے بارے میں کہونگا وہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُل ہے۔
یسعیاہ ۵۴: ۱۷۔ کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا اور جو زبان عدالت میں تجھ پرچلے گی تو اسے مجرم ٹھہرائے گئ۔ خُداوندفرماتا ہے یہ میرے بندوں کی میرث ہےاور ان کی راست بازی مجھ سے ہے۔
۲۔ تھسلنیکیوں ۳: ۳۔
زبور ۴۶: ۱۔ خُدا ہماری پناہ اور قوت ہے۔ مُصیِبت میں مُستعِد مدد گار۔
یسعیاہ ۴۱: ۱۰۔ تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں میں تجھے زوربخشونگا۔ میں یقیناً تیری مدد کرونگا اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ تجھے سنبھالونگا۔
زبور ۳۴: ۷۔ خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُس کا فرشتہ خیمہ زن ہوتا ہے۔ اور اُن کو بچاتا ہے۔
زبور ۳۲: ۷۔ تُو میرے چھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مجھے دُکھ سے بچائے رکھیگا۔ تُو مجھے رہائی کے نغموں سے گھیرلیگا۔ (سِلاہ)
۲۔ سموئیل ۲۲: ۲۔ ۳۔ وہ کہنے لگا:۔ خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چھُڑانے والا ہے۔خُدا میری چٹان ہے۔ مَیں اُسی پر بھروسا رکھُونگا۔ وہی میری سِپر اور میری چٹان ہے ۔ میرا اُونچا برُج اور میری پناہ ہے ۔ میرے نجات دینے والے! توہی مجھے ظُلم سے بچاتا ہے ۔
اُس نے ایوب کے گرد اپنی باڑ بنا رکھی تھی۔
خُدا رحیم و کریم ہے۔
خروج ۳۴: ۶۔ اور خُداوند اُسکے آگے سے یہ پُکارتا ہُوا گُزرا خُداوند خُداوند خُدای رحیم اور مہربان قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت اور وفا میں غنی ۔
زبور ۱۰۳: ۸۔ خُداوند رحیم اور کریم ہے۔ قہر کرنے میں دھیما اور شفقت میں غنی۔
ہمارا خُدا ہمارے ساتھ رہتا ہے۔
یشوع ۱: ۹۔ کیا مَیں نے تُجھ کو حُکم نہیں دِیا؟ سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ خَوف نہ کھا اور بے دِل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔
دانی ایل ۲: ۲۲۔ دانی ایل نے کہا خد اکا نام تاا بد مبارک ہو کیونکہ حکمت اور قدرت اسی کی ہے ۔ وہی وقتوں اور زمانوں کو تبدیل کرتا ہے ۔ وہی بادشاہوں کو معزول اور قائم کرتا ہے۔ وہی بادشاہوں کو معزول اور قائم کرتا ہے وہی حکیموں کو حکمت اور دانش مندوں کو دانش عنایت کرتا ہے۔ وہی گہری اور پوشیدہ چیزوں کو ظاہر کرتا ہے اور جو کچھ اندھیرے میں ہے اسے جانتا ہے اور نور اسی کے ساتھ ہے۔
رومیوں ۱۳: ۱۔ ہر شخص اعلیٰ حُکُومتوں کا تابِع دار رہے کیونکہ کوئی حُکُومت اَیسی نہیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو اور جو حُکُومتیں مَوجُود ہیں وہ خُدا کی طرف سے مُقرّر ہیں۔
خُدا اپنے وعدوں میں سچا اور برحق ہے۔
لوقا ۱: ۴۵۔ اور مُبارک ہے وہ جو اِیمان لائی کِیُونکہ جو باتیں خُداوند کی طرف سے اُس سے کہی گئی تھِیں وہ پُوری ہوں گی۔
یشوع ۲۱: ۴۵۔ اور جتنی اچھی باتیں خداوند نے اسرائیل کے گھرانے سے کہی تھیں ان میں سے ایک بھی نہ چھوٹی ۔سب کی سب پوری ہوئیں ۔
یرمیاہ ۱: ۱۲۔ اور خداوند نے مجھے فرمایا کہ تو نے خوب دیکھا کیونکہ میں اپنے کلام کو پورا کرنے کے لئے بیدار رہتا ہوں ۔
نوحہ ۲: ۱۷۔ خداوند نے جو ٹھانا وُہی کیا ۔اُس نے اپنے کلام کو جو ایام قدیم میں فرمایا تھا پُورا کیا۔
حزقی ایل ۱۲: ۲۸۔ اس لئے ان سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ آگے کو میری کسی بات کی تکمیل میں تاخیر نہ ہوگی بلکہ خداوند خدا فرماتا ہے کہ جو بات میں کہوں گا وہ پوری ہو جائے گی۔
۲۔ کرنتھیوں ۱: ۲۰۔ کِیُونکہ خُدا کے جِتنے وعدے ہیں وہ سب اُس میں ہاں کے ساتھ ہیں۔ اِسی لِئے اُس کے ذرِیعہ سے آمِین بھی ہُوئی تاکہ ہمارے وسِیلہ سے خُدا کا جلال ظاہِر ہو۔
وہ سوتا یا اونگھتا نہیں۔
زبور ۱۲۱: ۳۔ ۴۔ وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا۔ تیرا مُحافظ اُنگھنے کانہیں۔ دیکھ! اِسرؔائیل کو مُحافظ نہ اُنگھیگا نہ سوئیگا۔